توقع ہے آج عدالت فیصلہ محفوظ کرلے گی،شاہ محمود قریشی

July 21, 2017

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توقع ہے آج عدالت فیصلہ محفوظ کرلے گی۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، امید ہے عدالت ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔

انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس تاریخی کیس میں قوم کو پیغام دینا ہے، قوم یہ سننا چاہتی ہے کہ قانون سب کے لیے ایک ہے،اس فیصلے کے بعد ایک خوشحال پاکستان جنم لے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کےخلاف نہیں۔