جنوبی افریقامیں سرفنگ مقابلے،برازیلین سرفرکی پہلی پوزیشن

July 22, 2017

جنوبی افریقامیں سرفنگ کے عالمی مقابلے ہو ئے جس میںبرازیلین سرفر نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جنوبی افریقا میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر سرفرزنے حصہ لیا۔کرونا اوپن جے بے نامی اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں ماہر سرفرز یہاں پہنچے اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

عالمی مقابلے تک پہنچنے کے لیے کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے پا نی کی پُرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف دکھائی دیئے ۔

فلیپ ٹولیڈو نامی برازیلین سرفرنے مقابلے کے دوران شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔