مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات،3افراد جاں بحق ، ایک زخمی

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حادثات و واقعات میں4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر مزدور28سالہ واحد بخش ہلاکہو گیا،۔ڈاکس تھانے کی حدود منوڑہ میں سمندرمیں نہاتے ہوئے55سالہ مستقیم ولد عبدالرحمٰنڈوب کر جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر ریکسیو رضاکار موقع پر پہنچے اور اسکی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا،متوفی پی آئی بی کالونی کا رہائشی اور پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔

سائٹ سپر ہائی وے جوکھیو گوٹھ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اسٹار گیٹ مون آرکیڈ سے 70سالہ محمد اعظمکی لاش ملی جسے پولیسنے بتایا کہ متوفی مون آرکیڈ کے ہی رہائشی تھے لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئے، اتوار کو بلڈنگ کی لفٹ کے نیچے سے انکی لاش ملی۔