بارشوں کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں، چئیرمین ضلع کونسل

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کراچی نے بارشوں کے پیش نظر کمیونٹی سینٹر اور اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے، چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ مسائل کے حل کا بہترین طریقے کار یہ ہے کہ انہیں میدان عمل میں نکل کر حل کرایا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل میمن گوٹھ، ملھ کے مین ڈسپوزل اور علاقے میں سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل نے بریفنگ دیتے ہئے بتایا کہگزشتہ برسات میں عملے نے جس طرح اپنے فرائض انجام دیئے وہ قابل ستائش ہے ۔