کرپشن میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے رقم وصول کی جائے، منظور رضی

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے حکومت اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے غریب ملازمین کی پنشن میں گھپلوں اور 44ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ظفر گوندل سمیت دیگر عہدیداروںکو گرفتار کرکے رقم وصول کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے، جنہوں نے ای او بی آئی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اور اب پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہیں، اسی طرح بڑے بڑے بیوروکریٹ ریلوے سمیت دیگر اداروں میں بھی موجود ہیں، ان سب کا بھی احتساب کرکے سزائیں دی جائیں۔