نواز شریف نے عوام اور عدلیہ سے جھوٹ بو لا، آل پاکستان مسلم لیگ

July 24, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ ضلع حیدرآباد کی جانب سے گونواز گو ریلی نکالی گئی، اس موقع پرریلی کےقائدین جہانزیب یوسفرئی،سید عمران شاہ،سید عمران اشفاق اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پرویز مشرف کو دوبارہ ملک کا نظام سنبھالنا چاہیےکیونکہ انہوں نے پاکستان کا نعرہ بلند کرکے صرف اور صرف پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک میں جائیداد بنائی، عوام کے پیسے ذاتی کاروبار میں لگائے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں،نواز شریف نے عوام اور عدلیہ سے جھوٹ بو لا،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے،ایسے میں وزیراعظم کو عہدے سے مستعفی ہونا چاہئے۔