عمران خان کیخلاف عوامی عہدہ کیلئے نااہلیت کیس کی سماعت آج ہوگی

July 24, 2017

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عوامی عہدہ کیلئے نااہلیت سے متعلق اہم کیس کی سماعت (آج) پیرکو ہوگی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس عمرعطاءبندیال اورجسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان سے لندن فلیٹ کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل اور کاؤنٹی کرکٹ کی آمدنی طلب کی تھی۔ انہوں نے اپنے ریمار کس میں کہا تھا کہ عمران خان دوسروں کی چوریاں پکڑتے ہیں وہ اپنا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرائیں۔