کوئٹہ،ایم پی اے کے ڈرائیور اور دو محافظوں کا ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی پر تشدد

July 24, 2017

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی پر ایک لسانی جماعت کے ایم پی اے کے محافظوں اور ڈرائیور نے تشددکیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عتیق الرحمٰن شاہوانی نے سول لائن تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز آفیسرز کلب میں ایک لسانی جماعت کے ایم پی اے کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر ایم پی اے کے ڈرائیور اور دو محافظوں نے ان پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور دونوں محافظوں کو گرفتار کرلیا ۔