سلمان کا شاہ رخ کے لیے’ای سائیکل‘ کا تحفہ

July 24, 2017

بالی ووڈ کےدبنگ خان نے فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بچوں کو اپنے چیریٹی برانڈ’بینگ ہیومن‘کی متعارف کردہ’ای سائیکل‘ تحفے میں دےدی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں سپر اسٹار کو ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں سلمان خان، کنگ خان اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سائیکلوں پر ممبئی کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے تھے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ جبکہ کنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم’ جب ہیری میٹ سیجل‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔