فلم ’ریڈی پلیئر وَن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

July 24, 2017

سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریڈی پلیئر وَن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

امریکی رائٹرارنسٹ کلائن کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیل برگ نے پروڈیو کشن کے فرائض نبھائے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے۔

فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔