کراچی پریس کلب پر تدریسی و غیر تدریسی عملے کا احتجاج

July 24, 2017

کراچی سمیت اندرون سندھ کےاسکولوں کے تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ 5 سال سے نہ تنخواہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی کہیں پوسٹنگ دی گئی ہے۔

رہنما ٹیچرز ایکشن کمیٹی ابو بکر ابڑوکا کہنا ہے کہ ہر حال میں سندھ اسمبلی جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہےکرلیں ، آج پولیس کی موبائلیں بھی کم پڑجائیں گی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پریس کلب پہنچ گئی ہے، جب کہ واٹر کینن بھی پریس کلب کے باہر موجود ہے۔