چلتی ٹرین کی چھت پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ

July 25, 2017

خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں کچھ سر پھرے کرتب بازی کے لئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کرتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جو ٹرین کی چھت پر سائیکلنگ کا شوق پورا کر رہے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین روسی منچلوں نے کرتب بازی کے لئے ماسکو کے ریلوے اسٹیشن کا انتخاب کیا اور تیز رفتاری سے چلتی ٹرین کی چھت پر سائیکل چلانے کا بھرپور مظاہرہ کیا کہ جیسے یہ ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

واضح رہے اس خطرناک اسٹنٹ کے دوران نوجوانوں کی ذرا سی غلطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔