طالبان کو روس اسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکا

July 25, 2017

افغانستان پر جب روس نے قبضہ کیا تو روسی قبضے کیخلاف برسر پیکار افغانیوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا، آج یہ کہانی الٹ گئی، اب امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو اسلحہ روس فراہم کررہا ہے۔

امریکی میڈیا نے ویڈیوز نشر کی ہیں، جن میں طالبان کے پاس مخصوص اسنائپر رائفلز، کلاشنکوف کی مختلف اقسام اور بھاری مشین گنوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ روسی اسلحہ ہے اور اسلحہ ماہرین کے مطابق ان ہتھیاروں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اسلحہ فراہم کرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکے۔

امریکی جرنیلوں نے اپریل کے مہینے میں یہ خدشات ظاہر کیے تھے کہ روسی حکومت افغان باغیوں اور طالبان کو مسلح کر رہی ہے ، روس ان امریکی الزامات کی سختی سے تردید کرتا آرہا ہے۔