خالد لطیف پیش نہیں ہوں گے،ٹریبونل کو تحریری جواب

July 25, 2017

معطل کرکٹر خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کو تحریری جواب بھجوادیا ہے، وہ ٹریبونل میں بدھ(کل) خود پیش نہیں ہوں گے۔

معطل کرکٹرخالد لطیف نے کوریئر کمپنی کے ذریعے اپنا جواب ٹربیونل کو بھجوادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹربیونل نے انہیں نظرانداز کر کے یکطرفہ کارروائی کی۔

پی سی بی کے گواہوں کے بیانات ان کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، ان کے وکیل کو گواہوں پر جرح کرنے کا موقع نہیں ملا، جس سے کیس کی شفافیت پر اثر پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ گواہوں کے بیانات کی کاپی متعدد بار مانگی گئی، مگر آخری روز کاپی دے کر تحریری جواب دینے کا کہا گیا۔

خالد لطیف کیس کی سماعت 26 جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی، جس میں فریقین کو تحریری دلائل جمع کرائیں گے۔