مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کر دی

July 26, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کر دی۔

ہائی پرفارمنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے جس میں نوجوان کرکٹرز صبح کا سیشن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرتے ہیں ۔

بدھ کی صبح ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ایل سی سی گراؤنڈ کے سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹرز کو لیکچر بھی دیا۔

لیکچر میں مکی آرتھر کا فوکس فٹنس کو بہتر بنانے پر رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کوچنگ اسٹاف ہائی پرفارمنس کیمپ ہی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کےجو کھلاڑی اس وقت ملک میں ہیں وہ این سی اے میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ زیادہ تر کھلاڑیوں کی بیرون ملک مصروفیت کے باعث پہلے ہی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔