ملتان : جرگہ کا زیادتی کے بدلے زیادتی کا شرمناک فیصلہ

July 26, 2017

ملتان میں جرگے نے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کا شرمناک فیصلہ سنادیا۔

ملتان کے علاقے راجہ پور میں تھانہ مظفر آباد کی حدود میں 16 جولائی کو 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی جس کے بعد 18 جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پنچایت لگی۔

پولیس کے مطابق پنچایت کے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کے حکم پر ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعات کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔

پولیس نے پنچایت کے سربراہ سمیت 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم تاحال فرارہے۔