دبئی: شہری نے سڑک پر بنا چولہے کے انڈا فرائی کرڈالا

July 26, 2017

دنیا کے کئی ممالک اس وقت جہاں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے ۔

دبئی بھی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں انڈا فرائی کرنے کے لئے چولہے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ گرمی اس قدر شدید ہے کہ انڈا خود ہی فرائی ہوجائے۔

جی ہاں،ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شخص نے سڑک پر پین رکھ کر جیسے ہی انڈا توڑ کر ڈالا تو انڈا خود ہی فرائی ہوگیا اور چولہے کی ضرورت بھی نہ پڑی۔

اس ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے وہیں اسے دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔