روبوٹ بھی کُشتی لڑنے اکھاڑے میں اُتر آئے

July 26, 2017

یوں تو آپ نے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان کُشتی کے کئی سنسنی خیز مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب اب روبوٹس بھی کُشتی لڑنے اکھاڑے میں اُتر آئے ہیں۔

جی ہاں، چین میں روبوٹس کے درمیان سومو ریسلنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک دوسرے پر چڑھائی کرتے اور ٹکر مارتے روبوٹس نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

چین کے صوبےانہوئی میں جاری پانچ روزہ ’’فرا‘‘ روبوٹ مقابلے میں چین سے تعلق رکھنے والی چودہ سوٹیموں نےحصہ لیا اور اپنے تیار کردہ مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس پیش کیے ہیں۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے اور نت نئے روبوٹس دیکھ کر حیران ہو رہی ہے۔