وینزویلا میں جاری سیاسی کشمکش، ہلاکتیں 106ہوگئیں

July 28, 2017

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مادورو اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشمکش میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین ہلاکتیں مغربی ریاست میریڈا اور دارالحکومت کاراکس میں ہوئی ہیں۔ وینزویلا میں اپوزیشن نے 48گھنٹوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ ہڑتال بدھ26جولائی کی شام سے شروع ہے۔ اپوزیشن نے یہ ہڑتال اتوار کے روز ہونے والے اُن انتخابات کے خلاف کی ہے، جس میں ایک نئی اسمبلی کا چناؤ کیا جانا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے 26 جولائی کو مادورو حکومت کے حامی مزید 13 افراد پرپابندیاں عائد کر دی ہیں۔