ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کی کمی

August 03, 2017

نئے مالی سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوارن ملکی ذخائر میں مزید 15 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کمی کے بعد ملکی ذخائر 20 ارب 28 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالرکمی سے 14 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے۔