نوابشاہ:آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اسکول میں گھس گیا،ڈرائیورو کلینرزخمی

August 04, 2017

نواب شاہ(بیورورپورٹ)آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اسکول میں گھس گیا۔ڈرائیور و کلینر زخمی ہو گئے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی قاضی احمد مقبول میمن کے مطابق بدھ و جمعرات کی درمیانی شب قاضی احمد تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر ایک آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سکھیو منائیجوپرائمری اسکول کی عمارت میں گھس گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحالسے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔حادثے میں ٹینکرڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے جنھیں مقامی اسپتالمنتقل کر دیا گیا ۔ٹینکر سے معمولی لیکج ہوئی تھی جسے بند کر دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہی۔