نواز شریف قانون کی پکڑ میں آگئے ہیں، اعتزاز احسن

August 12, 2017

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ نواز شریف اور ان کے بچوں نے جعلی کاغذات پر دستخط کیے، یہ قانون کی پکڑ میں آگئے ہیں۔

چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان پر کسی کو دباؤنہیں ڈالنے دیں گے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان کی گاڑیاں تھیں جنہوں نے بچے کو کچلا،بچے کو کچل کر اب نام ایلیٹ فوری کی گاڑی کا لگایا جا رہا ہے۔