معاشرے میں وی وی آئی پی کلچر فروغ پارہا ہے،سراج الحق

August 13, 2017

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں وی وی آئی پی کلچر فروغ پارہا ہے، بچےکواہمیت نہیں دی، سب لوگ اسے تڑپتا ہوا چھوڑ کرچلے گئے۔

گجرات میں نوازشریف کی ریلی کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی تلے آکر جاں بحق بچے حماد کے گھر تعزیت کے موقع پر گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوںنے کہا کہ 62،63کی شق اور امین وصادق ہونا سیاستدانوں کے علاوہ بیوروکریٹس، ججوں اور جرنیلوں پر بھی لاگوہونا چاہیے۔