چینی بچہ اپنا ہاتھ دروازے میں پھنسا بیٹھا

August 15, 2017

چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اس کی تازہ مثال چین میں دیکھی گئی جب ایک تین سالہ بچہ اپنا ہاتھ اسکول کے دروازے میں پھنسا بیٹھا۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں پھنسے بچے کی مدد کو آخر کار ریسکیو اہلکار آئے اور رو روکر بے حال ہوتے بچے کا ہاتھ بحفاظت دروازے سے باہر نکالا ۔

دروازے میں آجانے کی وجہ سے بچے کے ہاتھ پر معمولی زخم آئے جس کیلئے اُسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔