کونسلر ریاض بٹ سے سردار عتیق خان ودیگر کی تعزیت

August 16, 2017

لوٹن(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے سابق میئر لوٹن کونسلر محمد ریاض بٹ کی ہمشیرہ کی رحلت پران سے تعزیت کی ہے۔علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ، مئیر لوٹن چوہدری محمد ایوب ، کونسلروں نسیم اختر، طاہر ملک اور راجہ سلیم ، صدر مسلم کانفرنس یوکے چوہدری محمد بشیر، جنرل سیکرٹری شبیر ملک، صدر لوٹن امتیاز حسین چوہدری،صدر یوتھ طارق شریف نے بھی تعزیت کی جبکہ گزشتہ روز متعدد عمائدین نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوا نی کر نے والوں میں حافظ اعجاز احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے وسیم بٹ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے راجہ نویدخان، سید حسین شہید سرور اور راجہ محمد شبیر خان شامل تھے جبکہ اس موقع پر ریاض بٹ کے داماد پی ٹی آئی کے کامران بٹ اور اسرار بٹ بھی موجود تھے۔