آصف زرداری لاہور پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں سےصلاح مشورے

August 16, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)سا بقصدر آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے اوربلاول ہائوس میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں اورسیاسی صورتحال پرصلاح مشور ے کئے۔سیاسی محاذگرمکرنے کے لئےوہکچھ دن بلاول ہائوس میں قیام کریں گے اور نواز شریف کی نااہلی سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال میں پارٹی رہنمائوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امکان ہے کہ وہ پارٹی رہنما چودھری منظور کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کے لئے قصور بھی جائیں گے۔