این اے 120 اور پی پی4 میں ضمنی انتخاب کیلئے ڈاک سے ووٹ دینےکی درخواستیں 6 ستمبر تک وصول کی جائینگی

August 16, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے نواز شریف کی خالی نشست این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی درخواستیں 6 ستمبر تک وصول کی جائیں گی، درخواستیں ریٹرننگ افسر سے متعلقہ فارم پر وصول کی جائیں گی۔ گوجر خان کے صوبائی حلقہ پی پی4 میں ضمنی انتخاب کیلئے ڈاک سے ووٹ دینے کےخواہشمند افراد بھی 6 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔