سیرالیون میں پہاڑی تودا گر گیا، سیکڑوں افراد ہلاک

August 16, 2017

افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے قریب آبادی پر پہاڑی تودا گر گیا ہے۔نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملبے سے 400 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں ریسکیو و امدادی اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔سیرالیون کے صد ر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں تاکہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جاسکے۔

مقامی اسپتال کے مردہ خانے کے انچارچ کا کہنا ہے انہیں جگہ کی کمی کا سامنا ہےتاہم ریڈ کراس سوسائٹی کے ترجمان کا کہنا ہے اب تک سیلاب کے باعث اب تک 3000 سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔