پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 4.691 بلین روپے کے سودے

August 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں 4.691 بلین روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,926 رہی۔جبکہ کموڈٹی انڈیکس 2,955 کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.400 بلین روپے تھی۔

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.287 بلین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 512.957 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت260.272 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 150.159 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 40.938 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.882 ملین روپے اورکاپر کے سودوں کی مالیت 18.914 ملین روپے رہی۔