برطانیہ میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

August 17, 2017

برطانوی کاؤنٹی کونوال میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کاانعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر سرفر ز نے حصہ لیا۔

ورلڈ سرفنگ لیگ کے تحت ہونے والے بورڈ ماسٹرز نامی ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے دنیا بھر سے درجنوں ماہرخواتین اور مرد سرفرز یہاں پہنچے اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔

عالمی مقابلے تک پہنچنے کے لیے کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے پا نی کی پُرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف دکھائی دیئے ۔

ایونٹ کے دوران آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیام مورٹینسن نامی سرفر نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔