نوازشریف مکافات عمل کاشکارہیں ، عمران خان

August 17, 2017

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف مکافات عمل اشکارہیں ،بلاول بچہ اورسیاست سے نابلد ہے،کہیں مانسہرہ کےجلسےمیں روہی نہ پڑے۔

مانسہرہ کے تفریحی مقام شوگران میں آنے والے سیاحوں اور پارٹی ورکرز سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا انجام بہت قریب ہے، ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرشریف برادران کے گلے کا پھندا بن جائے گی، بے گناہ شہدا کا خون شریف برادران کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ30سال بعد نواز شریف کو بھی نیا پاکستان بنانے کا خیال آ ہی گیا، 3بار وزیر اعظم رہتے ہوئے انہیں یہ خیال کیوں نہیں آیا ۔

بلاول کے دورہ مانسہرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بچہ اور سیاست سے نابلد ہے ،کہیں مانسہرہ کے جلسے میں رو ہی نہ پڑے۔شوگران میں عمران خان کے مداح شام گئے تک ان سے ہاتھ ملاتے اور سیلفیاں بنواتے رہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے جس کے دوران انتخابی اصلاحات بل کامسودہ پیش کیاجائےگا۔