جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 نیب کے حوالے

August 17, 2017

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 نیب کے حوالے کردی، والیم 10 میں باہمی قانونی مشاورت سے متعلق تفصیلات ہیں۔

ذرائع کےمطابق والیم 10ملنے کےبعد نیب کل سےکارروائی شروع کرےگا، والیم10کی روشنی میں مختلف ملکوں کوتفصیلات کے لیے لکھےجائیںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ممالک کو خط لکھے جاچکے،ان کا فالواپ کیا جائے گا۔

پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیںنیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی ،اب نیب کو والیم 10 کی نقول فراہم کردی گئی ہیں ۔