کراچی: میٹرک امتحانات، موبائل ساتھ لانے پر ضبط کرنے کا حکم

May 08, 2024

فائل فوٹو

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز اور دوپہر کی شفٹ میں اردو، سندھی، جغرافیہ اور انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا۔

صبح کی شفٹ کا پرچہ ساڑھے 9 بجے اور دوپہر کی شفٹ کا پرچہ ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں امتحانوں کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے لیے 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، طلبا امتحانات کے دوران موبائل فون اپنے ساتھ نہ لائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا، امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران پرچہ بند رہیں گی۔