نیو یارک میں ہوا بلیوں کا فیشن شو

August 17, 2017

دنیا بھر میں ایسے فیشن شو تو بہت منعقد کیے جاتے رہتے ہیں جن میں دبلی پتلی اور لمبی ماڈلزمختلف فیشن ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر کیٹ واک کرتی نظر آتی ہیں تاہم اب جانوروں کے فیشن ڈیزائنرز بھی ایسے ہی شوق اپنانے لگے ہیں۔

امریکی شہر نیو یار ک میں بھی گزشتہ دنوں ایک ایسے ہی فیشن شو کا نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں بلیوں کو دیدہ زیب ملبوسات پہنا کر نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

مقامی ہوٹل کی جانب سے منعقد کیے جانے والے 12ویں سالانہ اس فیشن شو میں رنگ بر نگے ملبو سات،وگز،ہیٹس اور کو ٹس میں ملبو س بلیوں نے ریمپ پر چل کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی صفِ اول کی ماڈلز سے کسی صورت کم نہیں ۔