شاہ لطیف ٹائون، منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں،بیٹا جاں بحق

August 18, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود کوہی گوٹھ کے قریب تیز رفتارمنی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، متوفیہ کی شناخت سالہ روبینہ زوجہ رشید اور وسیم کے نام سے ہوئی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔