صومالیہ میں امریکی فضائی حملے الشباب کے 7 مبینہ جنگجو ہلاک

August 18, 2017

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے سلسلہ وار فضائی حملوں کے دوران صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب کے 7مبینہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افریقہ میں امریکی کمانڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 320 کلومیٹر دور جِلب کے مقام پر بدھ اور جمعرات کے روز تین فضائی حملے کیے گئے۔ امریکی بیان کے مطابق یہ فضائی حملے صومالی افواج کے اشتراک سے کیے گئے۔

افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے رواں برس کے آغاز میں فوجی کارروائی میں توسیع کے حکم کے بعد سے تیزی آئی ہے۔ذ