عیدالاضحی یکم ستمبر کو ہونے کا امکان

August 18, 2017

پاکستان میں عید الاضحی یکم ستمبر کو ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

ذی الحج کے مہینے کا چاند 22 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس روز ملک بھر میں مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو کراچی میں محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں ہوگا۔