سوئیڈن کا برفانی ہوٹل عوام کے لئے کھول دیا گیا

August 18, 2017

قطب شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عوام کے لئےکھول دیا گیا ۔

سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد برفانی ہوٹل ہے، جو ہر سال ڈیزائن ہوتا ہے اور کئی ہفتوں میں مکمل کیا جاتا ہے، ہوٹل میں65کمرے ہیں۔

اس کی خاص خوبی یہ ہے اس میں بستر، کرسیوں اور ٹیبل کے ساتھ مشروبات کے برتنوں کو بھی برف کے بڑے ٹکڑوں کو کاٹ کر تیار کیا گیا ہے۔

رواں سال دنیا بھر سے42آرٹسٹوں کو روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کے لئے منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً 100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں حصہ لیا۔

اس ہوٹل کو 4ماہ کے لئے ڈیزائن کیا جاتا ہے، جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔

یہ دنیا کا پہلا برفیلا ہوٹل ہے اور اس سے متاثر ہو کر ہی جاپان، کینیڈا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس طرز کے ہوٹل تعمیر کئے گئے ہیں۔