جرمنی میں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کاآغاز

August 18, 2017

جرمنی کے شہرٹرائیرمیں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیاہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیورز اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ کار ریس 21مختلف اسٹیجزپر مشتمل ہے جس میں تمام ڈرائیورز کو مختلف دشوار راستوں سے گزرنا ہے۔

چار روز تک جاری رہنے والی تقریباً 1220کلو میٹر طویل اس ریلی کا آغاز17اگست کو ہوا ہے جبکہ یہ20اگست کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔