خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبےمیں کرپشن کاانکشاف

August 18, 2017

خیبر پختون خوا میں بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق مردان میں ڈی ایف اواورماتحت عملے نے 30لاکھ پودوں کی نرسریاں غیرقانی طورپر دیں، ڈی ایف او، نرسری مالکان نےملی بھگت کےسےلاکھوں روپےآ پس میں تقسیم کیے۔

رپورٹ کے مطابق مردان میں ڈی ایف او اور ماتحت عملے نے 30لاکھ پودوں کی نرسریاں غیرقانی طور پر دیںاور اس ملی بھگت سے لاکھوں روپے آپس میں تقسیم کیے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردان میں لوگوں کے ذریعے پودے لگانے کا کام ناکام ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری ماحولیات نذر حسین کا کہنا ہے کہ شکایات پر ڈی ایف او سمیت 10افراد کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کے دوران 10 افراد غفلت اور کرپشن کے مرتکب پائے گئے، منصوبے میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشان دہی کر دی ہے۔

ریحام خان نے صوبائی احتساب کمیشن کے پاس پڑی ایک درخواست ٹویٹ کی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں صرف ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا۔

ریحام کے مطابق جو ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جانے تھے ان میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔