بل گیٹس کی 20 برس قبل کی گئی پیش گوئیاں حقیقت بن گئیں

August 20, 2017

مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کی آج سے تقریباً20برس قبل کی گئی متعدد پیش گوئیاں حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں ۔

بل گیٹس نے 1999 میں ایک کتاب تحریر کی تھی ، جس میں انہوں نے آنے والے برسوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا تھا ۔ ان کی پیش گوئیوں میں سے متعدد آج سچ ثابت ہوچکی ہیں، ان میں چند یہ ہیں ۔

قیمتوں کا تقابل


بل گیٹس نے کہا تھاکہ ’’قیمتوں کے خودکار تقابل کا نظام آجائے گا ، جس کی مدد سے لوگ ویب سائٹس پر ایک ہی پروڈکٹ کی مختلف قیمتیں دیکھنے کے قابل ہوں گے اور تمام کا جائزہ لینے کے بعد کم سے کم قیمت معلوم کرنے میں انہیں مشکل نہیں ہوگی ‘‘۔ یہ بات آج درست ثابت ہوچکی ہے ۔

موبائل ڈیوائسز


بل گیٹس کے مطابق ’’لوگوں کے پاس چھوٹی چھوٹی ڈیوائسز ہوں گی جن کے ذریعے وہ مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور ہر مقام سے الیکٹرانک بزنس کر سکیں گے ۔ وہ خبروں، فلائٹس کی بکنگ، فنانشل مارکیٹس کی معلومات اور کم وبیش ہر کام ان ڈیوائسز پر کرنے کے قابل ہوں گے‘‘

آن لائن سہولیات


مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی نے کہا تھا ’’لوگ اپنے بل ، مالی معاملات ڈاکٹروں سے رابطوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی مدد حاصل کریں گے ،، یہ بات بھی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

گھروں کی آن لائن نگرانی


بل گیٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ ’’اپنے گھروں سے مسلسل وڈیو کا آنا عام ہوجائے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ غیر موجودگی میں گھر کون آیا؟ ‘‘

آج گھروں کی نگرانی کے ٹولز تیار ہوچکے ہیں اور انٹرنیٹ کی مدد سے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہاں کیا ہورہا ہے ؟

سوشل میڈیا


انہوںنے کہا تھا ’’آپ کے دوستوں اور خاندان کی نجی ویب سائٹس عام ہوں گی، جن کے ذریعے چیٹ کی جاسکے گی اور آئندہ کے منصوبوں کی منصوبہ بندی ہو سکے گی ۔‘‘ آج تین ارب کے قریب لوگ سوشل میڈیا سے وابستہ ہیں ۔