سائنس فکشن فلم ’بیونڈ اسکائی لائن‘کا پہلا ٹریلر جاری

August 20, 2017

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم بیونڈ اسکائی لائن (Beyond Skyline)کاپہلا سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لیام او ڈینل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2010میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی لائن کا سیکوئل ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایلینز کے زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے بچے کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

میتھیو چوسے کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔