بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 3ہلاکتیں ہوئیں

August 20, 2017

بلوچستان میں رواں سال کانگووائرس کے اب تک تقریبا 10کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ان میں سے 3انتقال کرگئے۔

صوبے میںاب تک کانگووائرس کےشبہ میں 50سےزائد مریضوں کو کوئٹہ کےفاطمہ جناح ٹی بی اینڈ جنرل اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا۔

اسپتال کےآئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹرعباس نوتکانی کےمطابق اسپتال میں لائے گئے مریضوں میں سے نو میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی،ان میں سے 3 مریضوں کاانتقال ہوگیاتاہم باقی مریضوںکوصحت یابی کےبعد وارڈ سے ڈسچارج کردیاگیا۔

اسپتال لائے گئے زیادہ ترمریضوں کاتعلق لورالائی،پشین،قلعہ سیف اللہ،بارکھان سمیت صوبے کےپشتون علاقوں سے تھا،ان میں سے 3 مشتبہ مریضوں کو گزشتہ ہفتےاسپتال لایاگیاتھا،2 کوصحت یابی کےبعد فارغ کردیاگیاتاہم ایک مریض اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔