کولمبیا میں ہوا سالانہ پتنگ میلہ

August 21, 2017

کولمبیا میں سالانہ پتنگ میلے کا آغا ز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھرسے سینکڑوں ماہر پتنگ باز بھرپور شرکت کرکے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دو روزتک جاری رہنے والے اس میلے میں منفرد انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں۔

سمندر کے کنارے منعقد کئے جانے والے اس دلچسپ کائٹ فیسٹیول میں سینکڑوں کی تعداد میں بڑوں سمیت بچوں نے شرکت کی جن کی رنگ برنگی فضا میں اڑتی ہوئی پتنگیں شہر بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس موقع پر ملک بھر کے کئی علاقوں سے آئی ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے جس سے میلے میں شریک شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔