کراچی میں خود کو وزیراعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے والا گرفتار کرلیا گیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور حساس ادارےنے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے خود کو وزیر اعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے والے کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق ملزم بڑی کمپنیوں کے ساتھ جعلسازی کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔
ملزم کا اصل نام امجد علی ولد پرویز ہے، جعلی شناختی کارڈ میں والد کا نام شاہد خاقان عباسی درج ہے ،پولیس کے مطابق ملزم نے ایک سرکاری محکمے کا بھی جعلی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔