نارتھ ناظم آباد کراچی سے غیرقانونی ایرانی ڈیزل برآمد

August 21, 2017

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرکے چھ غیر قانونی پمپ سیل کردیے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد ڈی سلوا ٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپا مار کر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کا پمپنگ اسٹیشن سیل کردیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے مزید تین اور مقامات سے ایرانی ڈیزل، ٹینک اور پمپ برآمد کیے، پولیس نے ڈیڑھ لاکھ لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 8ملزمان کو گرفتار بھی کیا جن سے تفتیش جاری ہے۔