برقی مراسلات تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے

August 22, 2017

تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے۔ حکومت ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں بھجوانے کیلئے ان کو مقدور بھر سہولتیں اور مراعات دے رہی تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ ہو اور ہم بھی اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کر کے کہہ سکیں لیکن ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں2کروڑ چالیس لاکھ 23ہزار بچے اب بھی اسکول سے باہر ہیں اور تمام تر جدوجہد کے باوجود شرح خواندگی بمشکل 58فیصد تک پہنچ سکی ہے۔ ان اعداد و شمار سے یہ پتا چلتا ہے کہ حکومت ہر طبقے خصوصاً نچلے اور درمیانے طبقے کے بچوں کو اسکولوں میں لائے تو ہی مکمل طور پر پورا ملک تعلیم حاصل کر سکے گا۔ انہیں اس چیز کی آگاہی دی جائے کہ تعلیم سے بڑھ کے کچھ نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ حکومت اپنی ترجیحات کا ازسر نو تعین کرے تاکہ صورتحال میں بہتری آئے۔
(علینہ سعید)
(alinasaeedgmail.com)