عدالت نے شاہ زیب کو انگلینڈ جانے کی اجازت دیدی

August 23, 2017

لاہور ( جنگ نیوز) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر کو اہل خانہ سے ملنے کیلیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

کرکٹر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، آئین کے تحت کسی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا تاہم پی سی بی کے ایما پر وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر رکھا ہے حالانکہ وہ کسی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔ درخواست میں شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کی گئی تھی۔