نیا احتسا ب قا نو ن جر نیلو ں ججوں پر بھی لا گو ہو گا، ن لیگ ،پیپلزپا رٹی متفق

August 23, 2017

اسلام آباد( مانیٹر نگ سیل)ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نیب کے خاتمے پر متفق ہوگئی ہیں ۔ نیا احتساب قانون جرنیلوں، ججوں پر بھی لاگو ہوگا، کمیشن کا دائرہ اختیار صرف وفاقی اداروں پر ہوگا ، کمیشن کے قیام کے بعد نیب میں زیر سماعت تمامکیسز نئے احتساب کمیشن کو منتقل ہو جائیں گے۔

نیب کے خاتمے کے بعد نیا قومی احتساب کمیشن قائم کیا جائے گا ، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن پیپلز پارٹی میں نئے قومی احتساب کمیشن کے قیام پر اتفاق ہے جس کادائرہ اختیار صرف وفاقی اداروں پرہوگا۔ اس کے قیام کے بعد نیب میں زیرسماعت تمام کیسزنئے احتساب کمیشن کو منتقل ہوجائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان 55 میں سے 53 نکات پرراضی ہوگئے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم کرکے ایک نئے قومی احتساب کمیشن کے قیام پر متفق ہوگئے۔

ٹی وی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی نےفوج اورعدلیہ کونئے قومی احتساب کمیشن کے دائرہ کارمیں شامل کرنے پر اصرار کیا۔ حکومتی اراکین پیپلزپارٹی کے اس مطالبے سے متفق ہو گئے۔ آفتاب احمد شیر پاؤنے پیپلزپارٹی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمیں وہ کرنا چاہیے جو کیا جا سکے۔ فوج اورعدلیہ کمیشن کا بائیکاٹ کرسکتی ہیں کیونکہ ان کااپنا احتساب کانظام موجود ہے۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے ۔آئندہ اجلاس میں عوامی عہدیدار اورکرپشن کی تعریف واضح کی جائے گی۔