لندن: سب سے بڑا سموسہ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

August 23, 2017

لندن میں ماہر چیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ تیارکر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

’مسلم ایڈ یوکے چیریٹی ‘کے تحت درجن سے زائد مسلمانوں نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا سمومہ بنایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سموسے کا وزن 153عشاریہ 1 کلو گرام بتایا گیا ہےجبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں شمالی انگلینڈ کے برڈفورڈ کالج کا110اعشاریہ 8 کلو گرام وزنی سموسے کا تھا ۔

لندن میں واقع ایسٹ لندن مسجد میں یہ سموسہ صرف بنایا ہی نہیں گیا بلکہ کھایا بھی گیا ہے۔